محمد رضوان نے وارم اپ میچ میں ہارنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ابھی ہم نے تجربات کئے ہیں لیکن فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی۔وارم اپ میچ کا مقصد کارکردگی میں بہتری لانا تھا۔وارم اپ میچ میں بہتری کی گنجائش کا بھی علم ہوا ہے۔بھارت کی کنڈیشن کو ریڈ کرنے کی کوشش کی ہے۔پچ دیکھنے کے بعد میں اورکپتان جا کر صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں ۔
محمدرضوان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پچ بہتر تھی اور رنز بن رہے تھے ۔انکاکہنا تھاکہ سینچری کہیں بھی کریں خوشی ملتی ہے اوراعتماد بڑھتا ہے ۔بھارت میں پھرکبھی کھیلنے کا موقع ملے یا نہ ملے اس لئے بھارتی سرزمین پر سینچری کااحساس الگ ہوتا ہے۔
