زمبابوے میں سونےکی کان میں حادثہ،6افراد دم توڑ گئے

زمبابوے میں سونے کی کان میں حادثے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ 10کان کن باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی کان میں مزید5کان کنوں کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سونے کی کان میں حادثہ کیسے پیش آیا۔
