اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے۔
مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔
226247 6437604 updates
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر 1:30 سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا جبکہ جمعے کو بھی تمام بینک صبح 9 بجے سےشام 5:30تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے2:30 بجے تک ہوگا۔
یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button