افغانستان حقیقت میں آسان حریف نہیں

پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ افغانستان آسان حریف ہے، حقیقت ایسی نہیں ہے۔ وہ  آسان ٹیم نہیں، اس کے پاس بہترین اسپنرز ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی نمبر ون ہوئے تھے مگر پھر نیچے آئے اب دوبارہ ٹاپ پر ہیں، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے، جب آپ نمبر ون بنتے ہیں تو کافی خوشی ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سارے میچز اچھے کھیلے ہیں، ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بیک کررہا ہے، اگر بیٹنگ ناکام ہوتی تو بولرز کام کر جاتے ہیں، پلیئرز کا آپس کا اتحاد ہر صورتحال میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے کافی پرجوش ہیں، تین میچز جیت کر جو مومنٹم ملا ہے اس سے اعتماد ملے گا۔کپتان کا کہنا تھا کہ شروع میں پارٹنرشپ لگانا کافی اہم تھا، جب بیٹنگ کیلئے آیا تو امام نے کہا کہ وکٹ ایسا نہیں جیسا سمجھ رہے تھے، جب بیچ میں رنز نہیں ہو پا رہے تھے ذہن میں بہت کچھ چل رہا تھا، رضوان نے مجھے اعصاب پر قابو رکھنے میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز ایک دوسرے کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، سب کو اندازہ ہے کہ کس صورتحال میں دوسرے پلیئر کو کیا سمجھانا ہے۔

Back to top button