اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان کی بین المذاہب اور بین الثقاف مذاکرات کے فروغ کی قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے کوششوں کا حصہ قرار دی گئی ہے ۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے اسلامو فوبیا ، عدم رواداری کے خطرے سے بارہا متنبہ کیا ہے ، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات یقینی بنانے جانے کی ضرورت ہے۔

نائب مندوب پاکستان محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے ، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدے کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین کمیشن کی ممبر شپ حاصل کر لی ، یکم جنوری 2022ء سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان نے ایک اور جمہوریت مخالف کو عہدے سے نواز دیا

دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اداروں کی رکنیت حاصل کر لی ، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔

Back to top button