المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کی کرونا متاثرین کیلئےامدادی مہم جاری

المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ نے کرونا وبا سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے. اس سلسلہ میں مزنگ روڈ میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں طارق فضل حمید، منور انجم،حامد رضا، فیاض ملک سمیت دیگر شریک ہوئے۔ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ کرونا وبا سے متاثرہ 500 خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا جائے گا یہ راشن کرونا کے مریضوں کے اہلخانہ، بیواوئں ، یتیموں اور بے روزگارافراد کے گھروں میں بھیجا جائے گا،امدادی راشن کی تقسیم تین دنوں تک جاری رہے گی ، راشن مرید کے ، کٹار بند ٹھو کر نیازُ بیگ اور موہلنوال کے دیہات میں تقسیم ہو گا۔ المصطفی کی جانب سے آزاد کشمیر اورچولستان میں بھی امدادی راشن تقسیم ہو گا، امدادی راشن میں دالیں، گھی، چاول،چینی، آٹا، چائے اور سبزیوں سمیت دیگرسامان شامل ہے بعد ازاں امدادی راشن مرید کے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
WhatsApp Image 2020 06 12 at 7.33.58 PM 1 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button