الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا

عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابا ت کا شیڈول بھی تیارکرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات9مارچ کو کروانے جانےکاامکان ہے ۔آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت عام انتخابات کے بعد 30 روز میں صدارتی انتخابات کروانے لازم ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔
ترجمان کے مطابق صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے سے پہلے الیکٹرول کالج ہونا لازمی ہے۔
