امارات کا ملازمین کوکاروبار کیلئے 1سال کی تنخواہ اور چھٹی دینے کا اعلان 

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

یواے ای میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ  نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی  معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

Back to top button