امریکہ میں 150 فٹ لمبی داڑھی کی زنجیر کا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی مردوں کے لمبی داڑھی والے گروپ نے 150 فٹ لمبی داڑھی کی زنجبیر بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وائیومنگ کے شہر کیسپر میں منعقد ہونے والی داڑھی اور مونچھوں کی چیمپئن شپ میں ریکارڈ کیلئے امیدواروں نے مقابلہ کیا، مقابلے میں لوگوں نے ایک دوسرے کی داڑھیوں کو جوڑ کر زنجیر بنائی۔

ریکارڈ بنانے کے لیے شریک ایک امیدوار کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کوشش میں آدھے گھنٹے تک ساکت کھڑا رہنا ہوتا ہے کیونکہ اگر آپ بہت زیادہ ہلیں گے تو آپ کی زنجیر ٹوٹ سکتی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2007 میں جرمنی میں 62 فٹ 6 انچ لمبی زنجیر بنا کر قائم کیا گیا تھا۔

Back to top button