امریکہ نے کرونا کی وجہ عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں
کرونا کیسز میں کمی کے بعد امریکہ نے غیرملکی مسافروں پر پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے تمام فضائی راستے بحال کر دیئے ہیں۔ یورپ، کینیڈا اور میکسیکو سمیت 33 ممالک پر عائد سفری پابندیوں کا خاتمہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ کرونا ویکسی نیشن کروس مکمل کرنے والے مسافر ہی سفر کے اہل ہونگے۔
پابندیاں امریکا میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی کے باعث اُٹھائی گئی ہیں ، رواں ہفتے ایئر کمپنیز پر مسافروں کا بوجھ دگنا ہو جائے گا جس کے لیے پہلے ہی جوبائیڈن خبردار کر چکے ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ایئرلائن کمپنیاں خود کو مسافروں کی بڑھتی ہوئی اچانک تعداد کا بوجھ اُٹھانے کے لیے تیاررکھیں ، امریکا کرونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
