سعودی عرب : کرپشن الزامات پر 172 سرکاری شخصیات گرفتار
کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل پریذیڈنسی ، دفاع اور داخلہ سمیت 8 وزارتوں سے 172 اہم سرکاری شخصیات کو حراست میں لے لیا۔
جنرل پریذیڈنسی سمیت نیشنل گارڈ، دفاع، داخلہ، خارجہ اور صحت سمیت 8 وزارتوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران 6 ہزار سے زائد دفاتر میں 512 کیسز کی تفتیش کے دوران 172 ملازمین کو حراست میں لیا گیا۔
یاد رہے کہ محمد بن سلمان کے ولی عہدی پر فائز ہونے کے بعد سے کرپشن اور احتساب کے کڑے قوانین کے تحت اہم شخصیات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
