پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں شمولیت کا اشارہ
سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے حکومت مخالف سیاسی اتحاد (پی ڈی ایم) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔
خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا ، حالات کے ساتھ فیصلے بدلتے بھی ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف مؤقف یکساں ہے ، استعفوں سے متعلق بھی پیپلزپارٹی کو ہی فالو کیا جا رہا ، اپوزیشن کو استعفیٰ نہ دینے کے جو فائدے ہو رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری فضل الرحمان ، شہازشریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بات ہوئی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ میری رائے کو اہمیت دی ۔ڈالرکی قیمت 110 روپے تھی اب 175 تک جا رہی ہے جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے بڑھ کر 29 روپے ہوگئی ہے۔
