قومی اور سکاٹش کھلاڑیوں کے جھرمٹ میں حارث رائوف کی سالگرہ
قومی آل راؤنڈر حارث رؤف کی قومی اور سکاٹش کرکٹرز کے جھرمٹ میں سالگرہ کی تقریب منائی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران شارجہ میں حارث رؤف نے اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر سکاٹش کھلاڑی بھی تقریب میں موجود رہے ۔
پاکستانی و سکاٹش کھلاڑی حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور لطف اندوز ہوتے رہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے سکاٹش کرکٹرز میں کیک تقسیم کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی۔
