ٹی ایل پی کا معاہدہ پارلیمان میں لانے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شہباز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمان میں آکر کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں بتائے ، مشاورت کے بعد ٹی ایل پی کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے جواب دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا حکومت پارلیمان میں آکر بتائے ، کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا ہے ۔
