کترینہ کیف ، وکی کوشل کی شادی سے قبل ’روکا‘ رسم ادا
بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی جانب سے کوشل سے شادی کی تردید سامنے آنے کے باوجود بھارتی میڈیا میں ان کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسم دوکا کی ادائیگی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
تاہم زیادہ تر افراد ’روکا‘ کی رسم کو شادی کے لیے دُولہا اور دُلہن سمیت ان کے اہل خانہ کی باہمی رضامندی کے لیے ہونے والی ملاقات کو کہتے ہیں یہ بھی دعویٰ سامنے آیا کہ تقریب فلم ساز کبیر خان کے گھر میں ہوئی۔مقامی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں ریاست راجستھان میں شادی کرینگے۔
