امریکی ایئرلائن نے دوران پرواز مسافروں کو شراب کی فراہمی بند کردی

مسافر کی جانب سے ایئر ہوسٹس پر حملے کے واقعے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے بعد امریکی ایئرلائن نے بھی دوران پرواز مسافروں کو شراب فراہم کرنے کی سہولت بند کردی۔
امریکی ایئرلائن نے بھی اپنی پروازوں میں مسافروں کو شراب نوشی کی سروس بند کردی ہے۔ اس سے قبل ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن نے بھی یہ سہولت بند کردی تھی۔ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ ماسک نہ پہننے اور بار بار شراب فراہم کرنے پر عملے کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد ناقابل برادشت ہے۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو ایک مسافر نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر دانت توڑ دیئے تھے جس پر ایئرپورٹ پولیس نے مسافر کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہی پرواز میں شراب کی فراہمی بند کی گئی تھی۔
