امریکی دفاعی سسٹم سے کابل ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ناکام

 ، امریکہ کے دفاعی سسٹم نے کابل ائیر پورٹ پر ہونے والے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے ،  فضائی حملوں کے بعد آج صبح  حامد کرزئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر راکٹ داغے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کی فضاﺅں میں صبح سویرے راکٹ کی گھن گرج سنائی دی ، جو کہ کابل ایئر پورٹ کے قریبی علاقے ” خیر خانہ “ سے ایک گاڑی میں سے فائر کیئے گئے ۔تقریبا پانچ کے قریب راکٹ ایئر پورٹ کی جانب داغے گئے جنہیں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔

ایئر پورٹ پر نصب میزائل ڈیفنس سسٹم کے چلنے کی آواز مقامی لوگوں کی جانب سے بھی سنیں گئیں جبکہ گلیوں میں راکٹ کے ٹکرے بھی بکھرے دیکھے گئے۔ایئر پورٹ کے شمال میں عمارتوں سے بلند دھواں بھی اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا ۔سپریم کورٹ کا احاطہ عدالت میں نجی کمپنی کے مالک کی گرفتا ر ی کا نوٹس، نیب سے وضاحت طلب کرلی

یاد رہے کہ افغانستان میں تین روز قبل خوفناک بم دھماکے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کی جان لے لی تھی جس میں امریکی بھی شامل تھے، اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم ” داعش “ کی جانب سے قبول کی گئی ، جس کے بعد امریکہ نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا اور شدید بمباری کی ۔

Back to top button