امریکی صدر بائیڈن اقوام متحدہ تقریب کے دوران سو گئے
اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سو گئے۔
بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس جوکہ سکاٹ لینڈ میں جاری ہے کے دوران جوبائیڈن نے آرام کی غرض سے آنکھیں بند کرلیں اور ان مناظر کو میڈیا نے کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا۔
بائیڈن کو آنکھیں بند کیے دیکھنے پر ایک معاون نے آکر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں لیکن بائیڈن بدستور نیند سے جھولتے رہے۔
سکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام جاری ہے۔ 200 ممالک کے وفود موسمیاتی کانفرنس میں شریک ہیں جس کے دوران چینی صدر کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا۔
