امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 3.28فیصد اضافہ ریکارڈ

بین الاقومی مارکیٹ میں خام تیل تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔جہاں امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے اضافے کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت ایک سو پانچ اعشاریہ آٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں تین اعشاریہ ایک تین فیصداضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک سوآٹھ اعشاریہ تین ڈالر ہو گئی۔
