بھارتی نژاد امریکی ماڈل پدما لکشمی نے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی

بھارتی نژاد امریکی سپرماڈل پدما لکشمی نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کےخلاف آواز بلند کردی۔
سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر بیان بازی ہو رہی ہے اور وہاں لوگ مسلمانوں پر تشدد کر کے خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے، وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی لوگوں کو خوفزدہ کرتی ہے اور معاشرے میں نفرت کی زہر پھیلاتی ہے۔
پدما لکشمی نے لکھا کہ یہ پروپیگنڈہ خطرناک اور مذموم ہے، پدما لکشمی نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائیو، خوف و ہراس کے آگے نہ جھکیں، بھارت یا کسی اور جگہ ہندو مذہب کو کوئی خطرہ نہیں، اس قدیم اور وسیع سرزمین پر پرامن طور پر رہنے کا حق مسلمانوں کا بھی ہے۔
