انتخابات،تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی،ن لیگ کی بڑھ گئی

انتہائی اہم سروے کے نتائج منظر عام پر آگئے۔ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی،ن لیگ کی بڑھ گئی
جنوری 2024 میں آئی آر آئی ایس کمیونیکیشن نے پنجاب میں رائے عامہ کا ایک حالیہ سروے منعقد کیا، نتائج میں سیاسی پارٹیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی اور وسیع تر مسائل حل کرنے کیلئے ایک مستحکم حکومت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
سروے کے مطابق فروری، مارچ 2023 سے جنوری 2024 تک سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں اور پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت 43 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد ہوگئی ہے جو آنے والے الیکشن میں ووٹنگ میں کمی کی طرف اشارہ ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 31 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔
