پولنگ ڈے پرموبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ؟

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاکہنا ہے کہ الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی

 نگران وزیر اطلاعات نےکہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سکیورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Back to top button