اندھیرےمیں دیکھنےاورراستہ بتانےوالاجدیداسمارٹ کانٹیکٹ لینس

وہ دن دورنہیں جب خاص کانٹیکٹ لینس سےآپ اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے،سڑک سےآگےکاراستہ معلوم کرسکیں گے، کسی بھی جگہ کا احوال پتا کرسکیں گے لیکن ساری معلومات براہِ راست آپ کی آنکھوں پراترے گی جس کے لیے کسی عینک کی ضرورت نہیں ہوگی۔
آپ چلتے پھرتے موسم کا حال، کھیل کا احوال، اسٹاک کا بیان، سرکاری فرمان اوربین الاقوامی معاملات اورخبریں اپنی آنکھ میں ہی پڑھ سکیں گے۔ اگرلینس کوآنکھ کے قریب لاکر دیکھا جائے تواس میں ننھے روشن الفاظ دیکھے جاسکتے ہیں جولینس پہننے کے بعد دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ دل کی دھڑکن اورجسمانی کیفیات بھی ظاہرکرتا ہے۔ اس کےعلاوہ اگرآپ کسی انجانی راہ پر چل رہے ہوں تو لینس آگے کا راستہ اوررکاوٹوں سےبھی آگاہ کرسکے گا۔
LENS 2
اس کی تیاری میں بہت ساری کمپنیاں ایک ساتھ کام کررہی ہیں جن میں گوگل، ایمیزون، زیئس اور فلپس وغیرہ شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نےمل کراکیسویں صدی کاحقیقی کانٹیکٹ لینس ڈیزائن کیا ہےجس میں ہرطرح کےلوازمات موجودہوں گے لیکن ابھی یہ لینس بازارمیں دستیاب نہیں کیونکہ ایف ڈی اے کی جانب سے اب تک اسے سند نہیں مل سکی ہے۔
واضح رہے کے یہ الفاظ دکھانے والا بے جان لینس نہیں بلکہ یہ تمام اشیا کا احساس کرتا ہے، آنکھوں کی حرکت کا پتا دیتا ہے اور کمزور بصارت والوں کو دیکھنے میں مدد بھی دے سکے گا۔ اسی وجہ سے موجو لینس اسمارٹ عینک یا اسمارٹ واچ جیسا نہیں ہے۔ فی الحال لینس کے اندر ہی ایک چھوٹی بیٹری لگائی گئی ہے لیکن اگلے مرحلے میں اسے وائرلیس کے ذریعے توانائی پہنچائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button