انسانی جسم کا ایک اور نامعلوم حصہ دریافت

سوئس ٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے انسانی جبڑے کے پٹھوں میں ایک ایسا جسمانی حصہ دریافت کر لیا جس کے بارے میں ہم آج سے پہلے نہیں جانتے تھے۔
انسانی جسم کا یہ نیا دریافت ہونے والا حصہ ’’جبڑی پٹھے‘‘یہ چہرے میں موجود تیسری پرت ہے جو باقی دو بالائی پرتوں کے اندر، خاصی گہرائی میں واقع ہے۔
جبڑے کو حرکت دینے اور بالخصوص چبانے میں اسی ’جبڑی پٹھے‘ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، اب تک ہم اس پٹھے کی صرف دو تہوں سے ہی واقف تھے لیکن یونیورسٹی آف بیسل کی ڈاکٹر سلویا میزے اور ان کے ساتھیوں نے ان تہوں کے نیچے ایک اور، تیسری تہہ بھی دریافت کرلی ہے۔

Back to top button