کیا اداکار اظفر رحمن اور فریحہ میں طلاق ہو گئی؟

اظفر رحمن اور فریحہ


پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت اداکار اظفر رحمان اور ان کی اہلیہ فریحہ شیخ کے مابین علیحدگی اور طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں۔ سیلبرٹیز کی شادیاں زیادہ تر لو سٹوری ہی ہوتی ہیں، اور ایسی ہی ایک شادی اداکار اظفر رحمٰن اور فریحہ شیخ کی بھی ہوئی تھی، دونوں کو پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔
تاہم جب پاکستانی سوشل میڈیا پر اظفر کی طلاق کی خبریں وائرل ہوئیں تو انہوں نے فوری طور پر ان کی تردید کردی۔ اپنی اہلیہ سے طلاق یا علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ لوگوں کے بے جا جھوٹ اور منافقت کی وجہ سے ہی اپنے اہل خانہ کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اظفر رحمٰن نے واضح کیا کہ ان کی اور اہلیہ کی علیحدگی سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ان کی زندگی پرسکون اور اچھی گزر رہی ہے، اداکار نے بتایا کہ ان کی خوشحال شادی شدہ زندگی کو پانچ سال مکمل ہونے والے ہیں اور ان کا ایک پیارا سا بیٹا بھی ہے۔ اظفر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ فریحہ نے انہیں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے روک رکھا ہے، اور وہ نہیں چاہتیں کہ انکی تصاویر شیئر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے بھی سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہیں کرتے کہ لوگ وہاں پر منفی کمنٹس کرتے ہیں اور اہسی تجاویز دیتے رہتے ہیں کہ اس خاتون سے تو اچھا تھا کہ تم کسی اور لڑکی سے شادی کر لیتے۔ یاد رہے کہ اظفر رحمٰن نے فروری 2017 میں فریحہ شیخ سے شادی کی تھی، جن کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔ اب اظفر رحمٰن نے بتایا ہے کہ انکا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ انتہائی پرسکون اور خوش زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اظفر نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ جلد ہی پاکستان میں سینما بند ہو جائیں گے۔ اداکار نے بتایا کہ پاکستانی سینماؤں میں بھارتی یا ہالی ووڈ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو انکا کاروبار چلتا ہے، تاہم پاکستانی فلمیں کم بنتی ہیں جس وجہ سے سینماؤں کی کمائی کم ہو جاتی ہے۔ناظفر رحمٰن نے دلیل دی کہ سینما مالکان کے بھی کئی اخراجات ہوتے ہیں، اس لیے وہ بہت زیادہ ورصے تک بہت ذیادہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے، اظفر رحمٰن نے پہلی بار ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی پسند کی ہے، اہلیہ کو دوستوں کی محفل میں دیکھا اور انہیں شادی کی پیش کش کر دی، جس پر وہ رضامند ہوگئیں۔ اظفر رحمٰن نے بتایا کہ زندگی کی سب سے اچھی باتیں وہ ہوتی ہیں جن سے متعلق پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی، ان کی شادی بھی ایسی ہی تھی جس رات ان کی شادی ہونی تھی، اسی شام کو وہ ڈیزائنر نومی انصاری کے پاس شیروانی لینے گئے تو ڈیزائنر حیران رہ گئے تھے۔

Back to top button