انصارالاسلام سے بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اوپر عائد پابندیاں بھی فی الفور ختم کی جائیں۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوا لیا گیا۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ کے مطابق کابینہ کو چند ماہ قبل انصارلاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس بھیجا تاہم انصار الاسلام کے خلاف ریفرنس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ انصارالاسلام جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانافضل الرحمن کی تنظیم ہے۔ ٹی ایل پی اور انصار الاسلام سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ایم کیو ایم نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر عائد کردہ جبری پابندیوں کو بھی ختم کیا جائے۔
