انوشکا شرما کی پاپارازی کو نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک نجی بھارتی چینل کے پاپارازی کو ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کے فوٹوگرافر نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی گھر کی بالکونی میں ناشتہ کرنے کی تصاویر بنائیں جبکہ دونوں کی جانب سے فوٹوگرافر کو انہیں تنہا چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔
تاہم ان کی تصاویر لینے اور پوسٹ کرنے پر انوشکا شرما نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر مذکورہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ فوٹوگرافر اور ادارے سے بارہا درخواست کے باوجود، وہ اب تک ہماری پرائیویسی میں دخل اندازی کررہے ہیں، اس سب کو اب بند کردیں۔
جس کے بعد انوشکا شرما کے کئی مداحوں نے بھی اس رائے کا اظہار کیا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی عوامی شخصیات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کے ذاتی وقت کا احترام نہیں کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں برس جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اگست 2020 میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی تھی۔بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ ‘اور پھر ہم 3 ہیں’۔دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button