فیس بُک نے صدر ٹرمپ پر پابندی لگا دی، ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی معطل

فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پر پابندی واشنگٹن میں لوگوں کو تشدد پر ابھارنے پر لگائی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ پر نہ صرف فیس بک کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے بلکہ فیس بک کی ملکیتی کمپنی انسٹاگرام پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مارک زکر برگ نے اپنے فیس بک پیچ پر لکھا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ پر جو پابندی 24 گھنٹے کے لیے لگائی گئی تھی اب اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔’
ان کا کہنا ہے کہ ‘صدر ٹرمپ نے ہمارے پلیٹ فارم کو ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف پُرتشدد بغاوت کے لیے استعمال کیا۔”ہم سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دوران ہماری سروس استعمال کرنے کی اجازت دینے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔’
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ‘اس لیے ہم ان کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عائد پابندی کو غیر معینہ مدت یا کم سے کم اگلے دو ہفتوں کے لیے بڑھا رہے ہیں جس کے دوران پرامن انتقال اقتدار ہو سکے۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button