آئی ایم ایف کی شرط پوری، 4.44ہزارارب سے زائد ٹیکس جمع

پاکستان نے پہلی ششماہی میں 4.44ہزار ارب سےزائد ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی ۔انکم ٹیکس 730 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13 ہزار ارب روپے وصول کیا گیا جو کہ ہدف سے 335 ارب روپے زیادہ ہے، سیلز ٹیکس20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5 ہزار ارب روپے جمع کیا گیا، جو کہ مقررہ ہدف سے 220 ارب روپے کم ہے، جس کی بنیادی وجہ امپورٹس میں کمی رہی۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 65 فیصد اضافے کے ساتھ 265 ارب روپے جمع ہوئے، جو گزشتہ مالی سال 105 ارب روپے تھے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 540 ارب روپے جمع ہوئے، جو کہ مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہیں، اس دوران ایف بی آر کو 3.6 ملین انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے، جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے یہ تعداد جون 2024 تک بڑھا کر 6.5 ملین کرنی ہے۔

Back to top button