لاہور،گھرمیں آتشزدگی،والدین اور بیٹی جھلس کر جاں بحق

صوبائی دارلحکومت کے علاقے چوہنگ میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 3افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔جلنے والوں میں والدین اور بیٹی شامل ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق تینوں افراد 5مرلہ مکان کی پہلی منزل پررہائش پذیر تھے۔جاں بحق ہونیوالوں میں افتخارحسین ،بیوی اور بیٹی شامل ہے۔گھر میں آتشزدگی کا وقوعہ ایک بجے کے قریب پیش آیا، مکان کے گراؤنڈ فلور پر کرایہ داروں نے ریسکیو کو آگ لگنے کی اطلاع دی، محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی، مگر ناکام رہے، تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

ریسکیو نے پانی واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوعہ پر پہنچایا اور آگ پر قابو پایا، تینوں جھلسنے والے افراد بالائی منزل پر واقع ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، تینوں افراد کی لاشوں کو پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے

گوگل نے 2023 کی پاک بھارت سرچ لسٹ جاری کر دی

جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

Back to top button