گوگل نے 2023 کی پاک بھارت سرچ لسٹ جاری کر دی

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’’گوگل‘‘ پر دنیا بھر سے صارفین مطلوبہ شخصیات، اشیا، اور دیگر مطلوب معلومات حاصل کرتے ہیں، ایسی ہی فہرست گوگل کی جانب سے جاری کی گئی جس میں رواں برس صارفین کی جانب سے تلاش کردہ شخصیات، اشیا اور پکوانوں کی تراکیب کی فہرست جاری کی گئی۔2023 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات ٹک ٹاکر حریم شاہ اور یوٹیوبرعلیزے سحر تھیں جبکہ انڈیا میں سب سے زیادہ کیارا اڈوانی اور شبھمن گل میں دلچسپی تھی، پاکستان اور انڈیا میں ایک طرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں ’چیٹ جی پی ٹی‘ شامل تھا جبکہ دوسری طرف پاکستان سب سے زیادہ لوگوں نے سموسے، کلیجی اور شیر خرما کی ترکیبیں جبکہ انڈیا میں آم کا اچار اور کاکٹیل ’سیکس آن دی بیچ‘ کی ترکیبیں جاننے کی کوشش کی جو ’ریسیپی‘ کی کیٹگری میں سرفہرست ہیں۔سب سے زیادہ پاکستانیوں نے فلم ’اوپنہائمر‘ اور ’جوان‘ کو گوگل پر سرچ کیا۔ جبکہ انڈیا میں فرضی، وینز ڈے، اسر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پوچھا گیا سوال یہ تھا کہ ’واٹس ایپ چینل کیسے بناتے ہیں؟‘ انڈیا میں صارفین نے سب سے زیادہ یہ پوچھا کہ ’گھریلوں ٹوٹکوں کی مدد سے جِلد اور بالوں کو سورج کے نقصان سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟‘پاکستان میں صارفین کی فہرست میں واٹس ایپ چینل کیسے بناتے ہیں، کینیڈا کے ویزا کے لیے کیسے اپلائی کرتے ہیں، پھولوں کو دیر تک کیسے زندہ رکھتے ہیں، جی میل اکاؤنٹ کیسے ریکوور کرتے ہیں، ہاتھوں سے مہندی کیسے اتارتے ہیں، چیٹ جی پی ٹی کیسے استعمال کرتے ہیں، میٹرک کا رزلٹ کیسے چیک کرتے ہیں، سنیپ چیٹ پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کیسے چلاتے ہیں اور تراویح کی نماز کیسے پڑھتے ہیں کے سوالات شامل تھے۔بھارتی صارفین نے گوگل پر سرچ کیا کہ جی 20 کیا ہے، یو سی سی کیا ہے، چیٹ جی پی ٹی کیا ہے، حماس کیا ہے، 28 ستمبر 2023 کو کیا ہے، چندریان 3 کیا ہے، انسٹاگرام پر تھریڈز کیا ہے، کرکٹ میں ٹائم آؤٹ کیا ہوتا ہے، آئی پی ایل میں امپیکٹ پلیئر کیا ہوتا ہے کے سوالات شامل تھے، دریں اثنا انڈیا میں بعض ایسے سوال بھی پوچھے گئے جیسے یوٹیوب پر پانچ ہزار فالوور کیسے آئیں گے، کبڈی میں بہتر کھیل کیسے پیش کیا جاسکتا ہے اور گاڑی کی اوریج کیسے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔شوبز شخصیات کی بات کی جائے تو پاکستان میں حریم شاہ، علیزے سحر، ٹائیگر شروف، عبد اللہ شفیق، عثمان خان، انوار الحق کاکڑ، گلین میکسویل، شبھمن گل، سعود شکیل، حسیب اللہ خان، اکشے کمار، کاجول، عمران ریاض خان، پاکستانی روپے، پشاور دھماکہ، فاطمہ طاہر، محمد عامر کو تلاش کیا گیا جبکہ بھارت میں اس حوالے سے اسرائیل نیوز، ستیش کوشک، بجٹ 2023، ترکی کا زلزلہ، عتیق احمد، میتھیو پیری، منی پور نیوز، اوڈیشہ ٹرین حادثہ شامل ہیں، پاکستانی صارفین کی جانب سے تلاش کردہ فلموں میں اوپنہائمر، جوان، پٹھان، باربی، ٹائیگر تھری، غدر ٹو، کیری آن جٹا تھری، جان وک فور، فرضی، ایکسٹریکشن ٹو شامل ہیں، بھارت میں تلاش کردہ شخصیات میں کیارا اڈوانی، شبھمن گل، راچن رویندر، محمد شامی، الوش، یادوسدھارتھ ملہوترا، گلین میکسویل، ڈیوڈ بیکہم، سوریہ کمار یادو، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں، جبکہ تلاش کردہ میمز میں نام کیا ہے؟ بھوپندر جوگی، سو بیوٹیفیفل، سو ایلیگنٹ، جسٹ لوکنگ لائیک اے واؤ، موئے موئے، آئین، اوقات دِکھا دی، اوہائیو، دی بوائز، الوش بھائی، دی وافل ہاؤس نیو

لاہور سیالکوٹ موٹروے پرکار کو حادثہ،4افرادجاں بحق

ہوسٹ، اور سمرف کیٹ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button