آسٹریلیاکےجنگلات میں لگی آگ بجھانےوالاطیارہ خود تباہ ہوگیا، 3افراد ہلاک

آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بجھانےوالا طیارہ گرکرتباہ ہوگیاجس کےنتیجےمیں عملےکے3 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق یہ حادثہ آسٹریلیاکی ریاست نیوساؤتھ ویلزکےجنگلات میں گذشتہ کئی ماہ سےلگی بےقابوآگ کوبجھانےکے دوران پیش آیا۔
ذرائع کےمطابق حادثے میں مرنےوالےتینوں افرادامریکی شہری تھےجب کہ تباہ ہونےوالا سی -130 طیارہ بھی امریکی کمپنی کی ملکیت تھاجوکہ نیوساؤتھ ویلزانتظامیہ سےمعاہدےکےتحت آگ بجھانےمیں مصروف تھا۔
نیوساؤتھ ویلزکےحکام کاکہناہےکہ ابتدائی طورپرحادثےکی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں،حادثےسےقبل طیارےکارابطہ منقطع ہوگیا تھاجب کہ رپورٹ کےمطابق طیارہ گرنےکےبعد آگ کےبڑےشعلےبھی دیکھےگئے۔ حکام کاکہناہےکہ وہ حادثےکی وجوہات جاننےکےلیےتحقیقات کررہے ہیں۔
خیال رہےکہ آسٹریلیاکےجنگلات میں گذشتہ سال لگنےوالی آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکاہے، گذشدہ دنوں ہونےوالی بارشوں کےباعث آگ کی شدت میں کچھ کمی آئی ہےتاہم یہ اب تک مکمل طورپرقابومیں نہیں آسکی ہے۔ خوفناک آگ کےباعث متاثرہ ریاستوں میں29افرادہلاک ہوچکےہیں جب کہ سیکڑوں گھراورلاکھوں ایکڑاراضی تباہ ہوچکی ہے۔ آگ کےباعث سب سےزیادہ جنگلی حیات متاثرہوئی ہےاور50 کروڑکےلگ بھگ جانورہلاک ہوچکےہیں جب کہ ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ ہواہے۔
