مسافرنےدوران پروازایئرہوسٹس کوتھپڑدےمارا

دبئی سےاسلام آباد آنےوالی نجی ایئرلائن کی پروازمیں مسافرنےدوران پروازایئرہوسٹس کوتھپڑدےمارا۔
ذرائع کےمطابق دبئی سےاسلام آباد آنےوالی نجی ایئرلائن کی پروازمیں مسافرنےہنگامہ کھڑاکردیا، پروازکےدوران مسافرکی عملےسےہاتھاپائی بھی ہوئی۔ اے ایس ایف ذرائع کاکہنا ہےکہ مسافرنےایئرہوسٹس سےکھانا مانگا، ساتھ ہی موبائل سےویڈیوبنانےلگا، تلخ کلامی کےبعد مسافرنےموبائل فون ایئرہوسٹس کودےماراجس سےوہ زخمی ہوگئی۔
ذرائع کا کہناہےکہ مسافرکی شناخت صغیرکےنام سےہوئی ہے، وہ بظاہرنشےمیں یا ذہنی مریض لگتاہے،مسافرصغیرنے دوران پروازایئرہوسٹس کوتھپڑبھی مارا۔ اے ایس ایف حکام کےمطابق زخمی ہونےوالی ایئرہوسٹس کوطبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہےجبکہ مسافرکوبلیک لسٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈنگ سےقبل کپتان نےسیکیورٹی کوطلب کیااورطیارہ لینڈ ہوتےہی اے ایس ایف نےمسافرکوحراست میں لےلیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں پی آئی اے کی پروازمیں دومسافرخاتون کی ویڈیوبنانےپرآپس میں لڑپڑےتھے، ایک مسافرنےدوسرےمسافرپرالزام عائد کیا تھا کہ وہ خاتون کی ویڈیوبنارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button