ٹوئٹرمیں ایموجی ری ایکشنزمتعارف

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرنےاپنےڈائریکٹ میسج میں فیس بک جیسےایموجی ری ایکشنزجیسافیچرمتعارف کرادیاہے۔
اس مقصد کےلیےڈائریکٹ میسجزمیں چیٹ ونڈومیں ہارٹ پلس کابٹن کااضافہ کیاگیا ہےجس پرکلک کرنےپرصارفین کےسامنے7ایموجی ری ایکشنزکامینیوپوپ اپ ونڈومیں کھل جاتاہے۔ ایمی ری ایکشنزکوٹیکسٹ یامیڈیا میسجزمیں ایڈ کیاجاسکتاہے۔ ان ایموجیزمیں کرائی،لول،سرپرائز،سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اورتھمب ڈاﺅن شامل ہیں۔
emoji
تواب ٹوئٹرصارفین اسمائیلی فیس کی بجائےٹوئٹر ہارٹ کواستعمال کرسکیں گے۔ جہاں تک آگ والےفلیم ایموجی کاتعلق ہےتووہ کچھ منفرد ہی سمجھاجاسکتاہےکیونکہ ایسافیس بک ری ایکشنزمیں نہیں۔ ٹوئٹرنےیہ فیچرکافی تاخیرسےمتعارف کرایاہےحالانکہ ایپل کےآئی میسج اورفیس بک میسنجرمیں ایموجی ری ایکشنزکافی عرصےسےموجود ہیں۔


تاہم اس تبدیلی سےبظاہریہ لگتاہےکہ ٹوئٹرخودکوفیس بک جیساسوشل نیٹ ورک بنانےکی کوشش کررہاہے۔ یہ فیچرجمعرات سےڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اورآئی اوایس ورژنزمیں متعارف ہونا شروع ہواہےاورآئندہ چند روزتک تمام صارفین کودستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button