ہواوے پی40سیریزکے3 فونزمتعارف کرائے جانےکاامکان

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 40 پریمیئم اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہےجس میں بیک پر5کیمروں کاسیٹ اپ دیاجائےگا۔
خیال رہےکہ پی40سیریزکےفونزکوہواوے کی جانب سےمارچ 2020 میں متعارف کرایاجارہاہےاورحال ہی میں سامنےآنے والی لیکس کےمطابق اس فون کےایک ورژن میں مجموعی طورپر7کیمرےہوں گے۔ درحقیقت یہ پہلا اسمارٹ فون ہےجس میں مجموعی طورپر7کیمرےدیئےجارہےہیں اور پی 40 پروکےرینڈرزکےساتھ لائیو تصاویرپہلی بارلیک ہوکرسامنےآگئی ہیں۔
اسمارٹ فونزکی تصاویراورتفصیلات کرنےکےحوالےسےمعروف ٹوئٹرصارف ایون بلاس نے پی40 پروکےرینڈرکوٹوئیٹ کیا۔ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہواوے کی جانب سےپی سیریزکے3 فلیگ شپ فونزپی 40، پی40 پرواور پی40 پریمیئم متعارف کرائےجانےکاامکان ہےاوران میں نمایاں فرق بیک پرکیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

پی 40 پریمیئم میں بیک پر5 جبکہ پرو ورژن میں4 کیمرےدیئےجاسکتےہیں، جیسا لیک تصویرمیں بھی بیک پر4کیمرے ہی نظرآرہے ہیں، جن میں مین کیمرا52 میگا پکسل، 40 میگا پکسل سائن کیمرا،8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا(10 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اورتھری ڈی ٹی اوایف سنسریا میکروکیمرا ہوگا۔
اس کےعلاوہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش رئیرکیمرا سیٹ اپ کےساتھ ہے جبکہ دائیں جانب پاوراوروالیوم بٹن موجود ہیں، اس کے فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔ تمام فونزمیں کمپنی کےکیرین 990 پراسیسرکودیا جائےگا، 8 سے12 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج، اوایل ای ڈی ڈسپلےکےساتھ اینڈرائیڈ 10کا اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی اپنےای ایم یوآئی انٹرفیس سےکرےگی۔ پی40 پروکی لائیوتصاویرچینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پرلیک ہوئی ہیں جس میں ڈوئل لینس ہول پنچ کیمرا دیکھا جاسکتا ہےجبکہ ایجزبھی واضح طورپرمختلف ہے۔

