آٹا بحران کی فوری تحقیقات کی جائے

مسلم لیگ نواز کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں درپیش سنگین آٹا بحران کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک بھر میں کئی روزسے جاری سنگین آٹا بحران اورکمرتوڑ مہنگائی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں جس کے باعث تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ حکومتی وزرا روز نت نئی منطقیں پیش کرنےلگے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما بحران کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے کس کے حکم پرآٹا بیرون ملک بھجوایا۔ جب اپنے ملک میں آٹے کی کمی تھی تو باہر کیوں بھیجا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 16 ماہ کے دوران گندم کے ذخائرکہاں چلے گئے۔ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس بات کو بھی دیکھا جائے بحران کے دوران آٹا کون درآمد کررہا ہے اوراس کی قیمت کیا ہوگی۔
وفاقی وزیرخوراک خسرو بختیار نے نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کل سے نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔ سپلائی کاعمل متاثرہونے سے مصنوعی بحران پیدا ہوا۔ گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
