اٹلی سے دوسری صدی کا امیر ترین قبرستان دریافت

آثار قدیمہ کے ماہرین نے اٹلی سے دوسری صدی کا امیر ترین افراد کا قبرستان دریافت کر لیا ہے، جس میں موجود 57 قبروں میں سے 67 ڈھانچے دریافت کیے گئے ہیں۔آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے اس دریافت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے خیال کیا کہ کہ یہ قبرستان دوسری سے چوتھی صدی عیسوی کا ہے۔

قبرستان سے ملنے والے ڈھانچوں نے سونے کے زیورات اور مہنگے لیدر کے جوتے پہن رکھے تھے اور انہیں زمین کی سطح کے بالکل نیچے تقریباً 20 انچ کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔قبرستان سے سونے کے ہار، بالیاں، چاندی کی انگوٹھیاں، قیمتی پتھر، برتن، سکے، چمکدار شیشے، تعویز اور کپڑے بھی ملے۔

Back to top button