اداکارہ انوشے اشرف کو گود میں بٹھا کر کون ہراساں کرتا رہا؟

معروف اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہو چکی ہیں، ایک شخص ان کو گود میں بٹھا کر کھیلا کرتا تھا۔انوشے اشرف کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کو انہیں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ویڈیو ایک ہفتہ قبل انوشے اشرف کی جانب سے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک بار رات کو دو بجے پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر ان سے عجیب و غریب سوالات شروع کر دیئے تھے، اس وقت گاڑی میں ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا تھا، جس پر پولیس والے کو شک گزرا اور انہوں نے ان سے نامناسب سوالات کرنا شروع کیے۔ماڈل کے مطابق انہوں نے پولیس والے کو بتایا کہ انہوں نے گاڑی میں شراب نہیں چھپائی ہوئی، نہ سگنل توڑا ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی خلاف قانون کام کیا، ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا ہے، اگر وہ خالہ کا بیٹا نہ بھی ہوتا اور کوئی اور لڑکا ہوتا تو بھی پولیس کو ان سے ان سے متعلق پوچھنے کا حق نہیں۔اسی شو کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں، ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے، وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھلتے رہتے تھے، بعد میں انہوں نے بڑے ہوکر اس شخص کو بہت سنائیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک شادی پر انہیں وہی انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائیں، وہ انکل بڈھے ہو چکے ہیں لیکن اس باوجود ایک بچی کو گود میں لے کر کھیل رہے تھے اور انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے، انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ اس انکل کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا اور یہ کہ وہ ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں۔

Back to top button