مسلم لیگ ن تین دھڑوں میں تقسیم ہوگی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان لڑائی کم ہوئی ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا سازش کے تحت پاکستان کے شناختی کارڈ، ویکسی نیشن مہم اور پاسپورٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مزید ملکوں کو آن ارائیول ویزے کے لیےکابینہ میں بھیج رہے ہیں، امریکا، کینیڈا، روس، ایران اور فرانس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، پہلے 50 ملک تھے اب ان کی تعداد 65 تک پہنچ چکی ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت کل بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، صوبائی حکومت،ایڈمنسٹریشن جہاں ڈیمانڈ کرے گی وہاں کل موبائل سروس معطل رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن کے حوالے سے نادرا کا کوئی قصور نہیں ، نادرا نے 75 لاکھ افراد کو کرونا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت مانگی ہے کہ 2023 کے الیکشن صاف اور شفاف ہوں، شہباز شریف کو یہ ضمانت دی جاتی ہے ۔مسلم لیگ ن میں دو کے بجائے تین گروپ بنیں گے۔

الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات پر ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بہتر فضا ہونی چاہیے تاکہ ملک میں منصفانہ اور شفاف الیکشن ہو سکیں۔

Back to top button