پیپلز پارٹی کی نیب چیئر مین کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت
پیپلز پارٹی نے نیب چیئر مین کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔
پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کریں گے ، قانون کے مطابق متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ہے ۔
پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہرگز منظور نہیں ہے ، نیب غیرجانبدار ادارے کے بجائے وزیراعظم کا آلہ کار بن کر رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آپشن استعمال کر سکتی ہے۔
