اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ

وزیر صحت سندھ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کےلیے صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے کام کررہے ہیں، نجی اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں جب کہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کررہی ہے۔ وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 700 سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button