ایرانی قیادت کا اہم اجلاس، معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار
صدر، اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے اداروں کے درمیان رابطہ بہتر بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا

ایران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں امریکا کی جانب سے ایرانکے خلاف معاشی جنگ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی تینوں شاخوں کے سربراہان نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف اداروں کے درمیان بہتر اور مؤثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ معاشی دباؤ کے اثرات سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت نے ایسے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا جن کے نتیجے میں کمزور طبقات کو مدد فراہم کی جا سکے اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
