کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا فیصلہ، تجارتی کشیدگی میں اضافہ

کینیڈین وزیراعظم کا امریکی اشیاء پر نئی محصولات عائد کرنے کا اعلان، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لیا گیا فیصلہ

کینیڈا (نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کارنی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء پر ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر 22 اگست سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا، جبکہ ٹیرف کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

وزیراعظم کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈین ورکرز، کسانوں، خاندانوں اور کاروباری افراد کے مفاد میں ہر ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔

Back to top button