ایشیا کپ سپر فار،معطل کیاگیا پاک بھارت میچ آج ہوگا

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے معطل کیاگیا پاکستان اور بھارت کا میچ آج وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے گزشتہ روزروکا گیا تھا ۔
بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔میچ اب آج ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج ھائی بجے شروع ہوگا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔کریز پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
