گیس بحران شدت اختیار کرگیا، نئے گھریلو  کنکشن پر پھر پاپندی عائد

 

 

 

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا ہے، جب کہ ارجنٹ واؤچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، پابندی عائد ہونےسے نئے کنکشنز التوا کا شکار ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں،تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کئی سال کی پابندی کےبعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل شروع کیاگیا تھا، جب کہ گیس بحران پیدا ہونے سے قبل سینکڑوں نئے کنکشنز لگائے جاچکے ہیں۔

آئینی عدالت :سپر ٹیکس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کےلیے گیس دی جارہی ہے۔

 

Back to top button