سری لنکا پاکستان کو شکست دےکر ایشیا کپ کا فاتح بن گیا

سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح بن گیا۔

دبئی کے انٹر نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 147 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نصف سنچری اور افتخار احمد 32 رنز ہی بنا سکے۔

سری لنکا ٹیم کی جانب سے پراموڈ مدھوسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے تین، چمیکا کرونارتنے نے دو اور مہیش تھیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر کوسل مینڈل صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وقفے وقفے سے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے اور 58 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

جس کے بعد بھانوکا راجا پاکسے اور وینندو ہسرنگا ڈی سلوا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 116 رنز تک پہنچا دیا، یہاں حارث رؤف نے وینندو ہسرنگا ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے شراکت ختم کر دی۔ وینندو ہسرنگا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے پنر پتھم نسانکا 8 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 28 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان داسن شاناکا دو رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

دریں اثنا پاکستان نے ٹاس جیت کرسری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکسان کی ٹیم کی جانب سے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین جبکہ سرلکن ٹیم کے سکواڈ میں پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، دانوشکا گناتھیلاکا، داسن شاناکا، بھانوکا راجا پاکسے، چمیکا کرونارتنے، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکاچھٹی مرتبہ ایشیا کپ کا فاتح بنا ہے جبکہ پاکستان اب تک صرف دو مرتبہ ہی ٹائٹل اپنے نام کر سکا ہے۔

Back to top button