ایشین والی بال چیمپئن شپ،پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

ایران میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 1-3 سے شکست دی۔ بحرین کیخلاف پاکستان کی جیت کا اسکور  22-25، 25-21،  18-25 اور  18-25 رہا۔

پاکستان نے مسلسل تیسری مرتبہ اس ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان  2021  اور  2019 کی ایشین چیمپئن شپ میں بھی ساتویں پوزیشن پر تھا۔

Back to top button