ایف آئی اے نے پرویزالٰہی کی دوسری اہلیہ کو طلب کرلیا

وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دوسری اہلیہ سائرہ انور کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کرلیا ہے۔

28 سالہ سائرہ انور، 72 سالہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی دوسری اہلیہ ہیں، اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم حلقوں میں سائرہ انور وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تیسری بیوی کے طور پر جانی جاتی ہیں، ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں بڑھاوے کی تحقیقات کرنے کی شروعات کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکائونٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے، سائرو انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سائرہ انور اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی شادی کے بعد انگلینڈ بھی گئے تھے، دونوں میاں بیوی نے لندن میں متعدد روز تک قیام کیا تھا۔

Back to top button