فردوس جمال موت کی خبر پھیلانے پر عمرانڈوز سے خفا

کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے معروف اداکار فروس جمال نے علاج کیلئے حکومتی امداد ملنے کے بعد عمرانڈوز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایسے لوگوں کو اپنی موت یاد نہیں۔ انہوں نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی موت بارے جھوٹی خب پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ اداکار کی ویڈیو ان کے اہل خانہ کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی، جس میں انہیں بیماری کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کینسر کا علاج جاری ہے مگر بعض عناصر نے ان کی موت کی خبریں چلائی ہیں، جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے لیکن بعض عناصر کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر شرم آنی چاہئے۔ جنہوں نے بھی ایسا کام کیا، ان کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔
فردوس جمال نے کہا کہ انکی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والے عناصر کو تکلیف تب ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے لیے حکومتی امداد کا اعلان کیا تا کہ انکا علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومت پاکستان نے کسی فنکار کو علاج کے لیے مناسب رقم دی ہے جسکے لیے وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مشکور ہیں۔ اداکار نے افواہیں پھیلانے والوں کو پیغام دیا کہ وہ ان کی موت کی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ایسا کرنے پر افواہیں پھیلانے والوں کی سیاسی موت ہو جائے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل ہی حکومت پاکستان نے علاج کے لیے فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کی امداد فراہم کی تھی۔ فردوس جمال میں رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے بیٹے نے اس متعلق تصدیقی پوسٹ بھی کی تھی اگرچہ دو ہفتے قبل فردوس جمال کے بیٹے نے والد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم انہوں نے ان کی بیماری کی سنگینی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ وہ کس کینسر میں مبتلا ہوئے ہیں۔
