ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی وجہ سے کیڑوں کی آبادی میں کمی آئی ہے،

اسٹریٹ لائٹس، بالخصوص سفید روشنی خارج کرنے والے ایل ای ڈی لائٹ نہ صرف کیڑوں کے رویے میں خلل ڈالتے ہیں بلکہ ان کی گرتی ہوئی تعداد کے پیچھے بھی ایک وجہ ہیں۔
رات کے وقت مصنوعی لائٹس کو دنیا بھر میں کیڑوں کی آبادی میں کمی کے پیچھے ایک ممکنہ عنصر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے تاہم اس موضوع پر کم تحقیق کی گئی ہے۔
اس سوال کو حل کرنے کے لیے سائنسدانوں نے سڑک کے کنارے 26 مقامات کا موازنہ کیا جن میں یا تو درختوں والی جگہ تھیں یا پھر گھاس زیادہ تھیں جہاں اسٹریٹ لائٹس روشن تھے۔
انہوں نے ایک ایسی جگہ کا بھی معائنہ کیا جس میں ایک غیر روشن اور دو روشن حصے تھے۔
ٹیم نے موتھ کیٹرپلرز کو منتخب کیا کیونکہ وہ اڑنے کی صلاحیت حاصل کرنے سے قبل اپنی زندگی لاروا مرحلے کے دوران جہاں سے نکلتے ہیں وہاں سے چند میٹر کے فاصلے پر ہی رہتے ہیں۔
ٹیم نے یا تو جھاڑ پر لاٹھیوں سے مارا تاکہ کیٹرپلر باہر گر جائیں یا گھاس کو جالی سے ڈھانپا تاکہ وہ ان کا معائنہ کرسکیں۔
نتائج آنکھیں کھولنے والے تھے، درختوں والے مقام پر کیڑوں کی آبادی میں 47 فیصد کمی اور سڑک کے کنارے گھاس والے علاقوں میں 37 فیصد کمی دیکھی گئی۔
بشکریہ: ڈان نیوز
